عارفانہ کلام
Appearance
عارفانہ کلام یا صوفیانہ کلام شاعری کا وہ کام ہے جو صوفیاء اور عارفین نے کی ہے۔ اس شاعری کی خاص بات اس میں پنہاں عشقِ حقیقی کے اسرار و رموز ہیں۔ جس میں صوفیا نے اپنے تجربات اور عشقِ حقیقی میں درپیش رکاوٹوں اور مراحل و مدارج بیان کیے ہیں۔ صوفی شاعری کا یہ کام مختلف زبانوں میں ہوا ہے اور ہر زبان میں پیش کیا جانے والا صوفی کلام عوام میں بہت مقبول ہوا ہے۔ مختلف صوفیا کا کلام پنجابی، سندھی، اُردو، فارسی، عربی و دیگر زبانوں میں موجود ہے۔ یہ کلام نثر اور شعر دونوں صورتوں میں بہت پسند کیے جاتے ہیں۔ صوفیانہ کلام کے حوالے سے معروف چنیدہ شخصیات درج ذیل ہیں:
- سلطان باہو
- وارث شاہ
- میاں محمد بخش
- بابا بلھے شاہ
- مولانا رومی
- شمس تبریز
- امام غزالی
- ابن عربی
- شیخ فرید الدین عطار
- شاہ اکبر داناپوری