مندرجات کا رخ کریں

ماحولیات(نظام)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(بيئيات سے رجوع مکرر)

ماحولیات (عربی: علم البيئة، انگریزی: Ecology) حیاتیات کی ایک شاخ ہے جس میں جانداروں کا ایک دوسرے اور ماحول کے مابین تفاعل کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ اصطلاحات ’’ایکولوجی‘‘ (Ecology) اور ’’اینوائرونمنٹ‘‘ (Environment) کا ایک ہی مطلب لیا جاتا ہے۔ ان دونوں اصطلاحات کو کم و بیش تمام تر انگریزی اُردو لغات میں ’’ماحول‘‘ اور ’’ماحولیات‘‘ کے نام سے اردو میں ترجمہ کیا گیا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ دونوں الفاظ (ایکولوجی اور اینوائرونمنٹ) ماحول ہی کی نمائندگی کرتے ہیں، لیکن پھر بھی دونوں میں فرق ہے۔ اینوائرونمنٹ سے مراد کوئی بھی ماحول ہو سکتا ہے: وہ خلاء بھی ہو سکتی ہے، زمینی فضا بھی ہو سکتی ہے اور کسی ستارے کا جھلساتا ہوا بیرونی حصہ بھی۔ یعنی اینوائرونمنٹ کے تحت بیان ہونے والے کسی بھی ماحول میں زندگی کی کوئی شرط نہیں۔ اس کے برعکس، ایکولوجی ایک وسیع البنیاد اصطلاح ہے۔ پینگوئن ڈکشنری آف سائنس (2009ء) کے مطابق، ایکولوجی سے مراد جانداروں کا ایسا مطالعہ ہے جو اِرد گرد کے ماحول (اور اس ماحول میں موجود دیگر جانداروں) سے اُن کے تعلق کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ ایکولوجی میں کئی ایک موضوعات شامل ہیں جن میں فعلیات (فزیالوجی) سے لے کر جینیات (جِنیٹکس) تک، کئی سائنسی شعبے شامل ہیں۔ اسی وجہ سے اینوائرونمنٹ اور ایکولوجی کو ’’ماحول‘‘ کی یکساں اصطلاح سے نہیں بیان کیا جا سکتا۔ چند سالوں سے سائنسی جرائد میں Environment (اینوائرونمنٹ) کے لیے ماحول اور ماحولیات، جبکہ Ecology (ایکولوجی) کے لیے ’’حیاتی ماحول‘‘ اور ’’حیاتی ماحولیات‘‘ کے اُردو مترادفات اختیار کیے جا رہے ہیں۔[1]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "سائنس کا بازیچہ الفاظ: ایکولوجی اور اینوائرونمنٹ"۔ 2016-01-05 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-01-03