مندرجات کا رخ کریں

افلاق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
رومانیہ کا نقشہ، افلاق کو سرخ رنگ میں نمایاں کیا گیا ہے

افلاق، جسے انگریزی میں ولاچیا (Wallachia) (عثمانی ترکی :افلاق)کہا جاتا ہے جنوب مشرقی یورپ کی ایک سابق ریاست تھی جو دریائے ڈینیوب اور ٹرانسلوینین الپس کے پہاڑی سلسلے کے درمیان واقع ہے۔ یہ موجودہ رومانیہ کا ایک تاریخی و جغرافیائی خطہ تھی۔

14 ویں صدی کے اوائل میں ہنگری کے چارلس اول کے خلاف بغاوت کے بعد افلاق کا قیام عمل میں آیا۔ افلاق 1415ء میں سلطنت عثمانیہ کے زیر نگیں آ گیا اور 19 ویں صدی تک انہی کے قبضے میں رہا۔ تاہم اس دوران 1768ء اور 1854ء کے درمیان مختصر عرصوں کے لیے روسی سیادت میں بھی گیا۔

1859ء میں میں افلاق (ولاچیا) نے مالدووا کے ساتھ اتحاد کر کے ریاست رومانیہ تشکیل دی۔

عثمانی ترک زبان میں ولاچیا کو افلاق کہا جاتا تھا اور یہیں سے یہ مسلمانوں کی دیگر زبانوں میں داخل ہوا۔ یہ لفظ دراصل "فلاخ" (Vlach) کی بگڑی ہوئی شکل ہے۔