محب مرزا کا بھارتی فلموں میں پاکستانی گانے کاپی ہونے پر ردِ عمل

حد ہوگئی بھارت کتنے اور پاکستانی گانے چھاپے گا،ذرا بھارتی فلموں کے بجٹ پر نظر ڈالیں اور چوری دیکھیں، اداکار

جمعہ 27 مئی 2022 16:27

محب مرزا کا بھارتی فلموں میں پاکستانی گانے کاپی ہونے پر ردِ عمل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا نے بھارتی فلموں میں پاکستانی گانے کاپی ہونے پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

محب مرزا نے ٹوئٹر پر بھارتی فلموں میں پاکستانی گانے کاپی ہونے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یار حد ہوگئی ہے یہ بھارت کتنے اور پاکستانی گانے چھاپے گا۔انہوں نے لکھا کہ یہ ناقابلِ یقین بات ہے، ذرا بھارتی فلموں کے بجٹ پر نظر ڈالیں اور چوری دیکھیں۔ محب مرزا نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں حال ہی میں ایک بھارتی فلم میں پاکستانی گلوکار ابرارالحق کے مشہور گانے نچ پنجابن کے کاپی ہونے پر افسوس کااظہار بھی کیا۔

وقت اشاعت : 27/05/2022 - 16:27:35
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

Rlated Stars :

موہب مرزا

Mohib Mirza

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :

پاکستانبھارتفلمشوبزبجٹٹوئٹربجٹ 2023ء