شاہد کپور کا سکول میں بدسلوکی کا نشانہ بننے کا انکشاف

اپنا دہلی والا سکول پسند تھا، وہاں کی حیرت انگیز یادیں ہیں،بمبئی والے سکول کی یادیں زیادہ خوشگوار نہیں ،کئی بار غنڈہ گردی کا نشانہ بنایا گیا، اداکار

منگل 26 اپریل 2022 17:05

شاہد کپور کا سکول میں بدسلوکی کا نشانہ بننے کا انکشاف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2022ء) بھارتی اداکار شاہد کپور نے اسکول میں اپنے ساتھ پیش آنیوالے بدسلوکی کے واقعات سے پردہ اٴْٹھایا ہے۔ اداکار شاہد کپور آج کل اپنی نئی فلم ’جرسی‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں ۔اس دوران انہوں نے بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں اپنے سکول کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اٴْنہیں بمبئی سکول کے بچوں کی جانب سے غنڈہ گردی کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

شاہد کپور نے کہا کہ’انہیں اپنا بمبئی کا سکول بالکل نہیں پسند کیوں کہ اٴْس سکول میں انہیں بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس برے رویئے میں نہ صرف سکول کے بچے بلکہ اٴْن کے اساتذہ بھی شامل تھے۔‘انہوں نے کہا کہ ’معذرت کے ساتھ مگر یہ سچ ہے کہ وہ سکول میں متعدد بار غنڈہ گردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

‘شاہد کپور نے کہا کہ ’مجھے اپنا دہلی والا سکول پسند تھا، میں وہاں کلاس ’جونیئر کے جی‘ سے تھا اور میرے بہت سے دوست بھی تھے، میرے پاس دہلی کی حیرت انگیز یادیں ہیں۔

‘انہوں نے اپنے بمبئی کے سکول کی تلخ یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے بمبئی والے سکول کی یادیں زیادہ خوشگوار نہیں ہیں، میں بمبئی میں کالج مٹھی بائی میں تھا، میرا کالج بہت اچھا تھا، مجھے بہت مزہ آیا، میں نے کالج میں کافی فن کیا تھا لیکن اسکول کی یادیں اتنی اچھی نہیں ہیں‘۔
وقت اشاعت : 26/04/2022 - 17:05:34
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

Rlated Stars :

شاہد کپور

Shahid Kapoor

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :

بھارتدہلیفلممیرا