اپنے بچے کا نام ’’اِزیان‘‘ رکھوں گا ،یوٹیوبر زید علی نے آنیوالے ننھے مہمان کا نام بتا دیا

ہفتہ 14 اگست 2021 12:12

اپنے بچے کا نام ’’اِزیان‘‘ رکھوں گا ،یوٹیوبر زید علی نے آنیوالے ننھے مہمان کا نام بتا دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2021ء) پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹس پر اپنے ہونے والے بچے کے نام سے متعلق انکشاف کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

زید علی اپنے ہونے والے بچے سے متعلق کافی پرجوش نظر آ رہے ہیں، انہوں نے اس سے قبل گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اپنے بچے کی جنس کا انکشا ف کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ ایک بیٹے کے والد بننے والے ہیں۔

گزشتہ روز ایک ویڈیو کے ذریعے زید علی اور اٴْن کی اہلیہ یمنی کی جانب سے اپنے بچے کے نام سے متعلق انکشاف کیا گیا ہے۔زید علی اور یمنی نے بتایا کہ ’وہ اپنے بچے کا نام ’’اِزیان‘‘ رکھیں گے جس کا معنی ’بہت ہی خوبصورت‘ ہے، ازیان ایک عربی لفظ ہے جس کے معنی ہیں سمجھ دار، عقلمند اور عقل بانٹنے والا‘ ۔
وقت اشاعت : 14/08/2021 - 12:12:29
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :

سوشل میڈیا