ناصر خان جان کی غیر شادی شدہ لڑکیوں کیلئے خصوصی دعا کے چرچے

منگل 20 اپریل 2021 12:41

ناصر خان جان کی غیر شادی شدہ لڑکیوں کیلئے خصوصی دعا کے چرچے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) پاکستان کے کامیڈین اور انٹرٹینر ناصر خان جان کی جانب سے غیر شادی شدہ لڑ کیوں کے لیے اس رمضان میںخصوصی دعا کی گئی ہے جو کہ انٹرنیٹ پر کافی مقبول ہو گئی ہے۔ناصر خان جان نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں مصلّے پر بیٹھے دعا مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

ناصر خان جان نے اپنی اس ٹوئٹ کے کیپشن میں غیر شادی شدہ، کنواری لڑکیوں کے لیے شادی کی دعا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ یا اللّٰہ جن کی شادی نہیں ہو رہی اٴْن کو میرے جیسا ہینڈسم لڑکا دے،‘ ناصر خان جان نے اپنی اس دعا کے آخر میں آمین کا اضافہ بھی کیا ہے۔جہاں ناصر خان جان کی اس ٹوئٹ پر ڈھیروں لائیکس اور کمنٹ آ رہے ہیں وہیں اس ٹوئٹ پر ایک نوریح نامی انٹرنیٹ صارف نے لکھا ہے کہ ’ آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے، تو بات بن جائے۔اس کمنٹ کو ناصر خان جان کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر ری ٹوئٹ بھی کیا گیا ہے ۔
وقت اشاعت : 20/04/2021 - 12:41:10
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :

پاکستانانٹرنیٹٹوئٹرشادیشادی شدہ