یہ درست نہیں ہمارے ڈراموں میں اپنے معاشرے کوموضوع نہیں بنایا جاتا‘ صباحمید

آج کل آن ائیر ڈرامہ سیریل ’’ پریم گلی ‘‘ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ‘ سینئر اداکارہ کی گفتگو

بدھ 7 اکتوبر 2020 11:56

یہ درست نہیں ہمارے ڈراموں میں اپنے معاشرے کوموضوع نہیں بنایا جاتا‘ صباحمید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2020ء) سینئر اداکارہ صبا حمید نے کہا ہے کہ یہ درست نہیں ہے کہ ہمارے ڈراموں میں اپنے معاشرے کو موضوع نہیں بنایا جاتا، ان دنوں آن ائیر ڈرامہ سیریل ’’ پریم گلی ‘‘ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے جس میں نہ صرف پاکستان کی ثقافت بلکہ ایک محلے میں بسنے والوں کوایک دوسر ے کی خوشی اور غم میں شریک ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اب معاشرے کی سوچ بدل رہی ہے اور خدا کا شکر ہے کہ اس میں مثبت رجحان ہے لیکن کچھ ایسے رجحانات بھی پروان چڑھ رہے ہیں جنہیں روکنے کی ضرورت ہے ۔ صبا حمید نے کہا کہ ڈرامہ سیریل ’’ پریم گلی ‘ ‘ میں ایک محلے میں بسنے والوں کو موضوع بنایا گیا ہے جو نہ صرف ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے ہیں بلکہ ایک دوسرے کی خوشی اور غم میںبھی شریک ہوتے ہیں ۔ اس ڈرامے میں پاکستان کی ثقافت بھی دکھائی گئی ہے ،کیسے لوگ ایک دوسرے کی عزت کا خیال رکھتے ہیں یہ بھی ڈرامہ کا موضوع ہے ۔
وقت اشاعت : 07/10/2020 - 11:56:46
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

Rlated Stars :

صبا حمید

Saba Hameed

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :

پاکستان