ویدیوت بھارتی کمانڈوزسے داد تحسین کے متمنی

بدھ 3 اپریل 2013 13:47

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 3اپریل 2013ء) بھارتی اداکارویدیوت جاموال اپنی فلم کمانڈو میں دلیرانہ شوٹنگ کی وجہ سے آج کل خبروں میں چھائے ہوئے ہیں، حقیقی بھارتی کمانڈوز سے داد تحسین حاصل کرنے کے متمنی ہیں ۔ ان کا کہنا ہیکہ مجھے خوشی تب ہوگی جب حقیقی زندگی کیکمانڈومیرے کام کی تعریف کریں گے۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میرے والد مسلح فورس میں رہے ہیں اورمیں نے محسوس کیا کہ مجھے بھی اسی قسم کامظاہرہ کرناچاہئے،اگربھارتی فوج کیحقیقی کمانڈومجھے شاباشی دیتے ہیں تو میں سمجھوں گا کہ فلم کمانڈو میں کام کرنیکا میرا فیصلہ درست تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خوشی اورفخر ہے کہ اس فلم کیاندر میں ان بہادرسپاہی کی نمائندگی کررہا ہوں جو ہماری سرحدوں کی حفاظت کررہے ہیں اورہمارے لئے لڑرہے ہیں۔دلیپ گھوش کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم کو ویپول شاہ نے پروڈیوس کیا ہے، اس فلم میں 27سالہ ویدیوت نے مرد اورپوجا چوپڑانے خاتون کا اہم کردارنبھایا ہے۔یہ فلم 12 اپریل کوریلیزہورہی ہے۔ ویدیوت نے 2011 کے دوران بالی ووڈ میں قدم رکھا اورانہوں نے فلم فورس میں ولن کا کرداراداکیاتھا۔
وقت اشاعت : 03/04/2013 - 13:47:37
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

Rlated Stars :

پوجا چوپڑا

Pooja Chopra

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :

بھارت