بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان پاکستان کے شہر کراچی میں

سلمان خان کو کراچی کی ایک مارکیٹ میں موٹرسائیکلیں سیدھی کرتے دیکھا گیا، ویڈیو وائرل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 جنوری 2019 13:38

بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان پاکستان کے شہر کراچی میں
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2019ء) : بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو بھارت ہی نہیں بلکہ پاکستان میں بھی کافی پسند کیا جاتا ہے۔ سلو بھائی کی فلمیں جب پاکستان کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جاتی ہیں تو سینما گھروں کے باہر ان کے پاکستانی مداحوں کا تانتا بندھ جاتا ہے۔ سلمان خان کے پاکستانی مداح ان سے ملاقات کی خواہش رکھتے ہیں اور ان سے کئی بار مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستان آئیں تاکہ وہ اپنے پسندیدہ فلمسٹار سے ملاقات کر سکیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں سلمان خان کی کراچی میں موجودگی کی خبر جنگل میں آگ کی طرحپھیل گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک شخص ،جو شکل و صورت اور ہئیت سے بالکل بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کی طرح نظر آتا ہے، کراچی کی بولٹن مارکیٹ میں موٹرسائیکلیں سیدھی کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس شخص کو پہلی نظر میں دیکھنے میں کوئی بھی دھوکا کھا سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ کراچی میں سلمان خان کی شکل کے اس شخص کی بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جسے دیکھ کر صارفین نے حیرانگی کا اظہار کیا اور دریافت کرنا شروع کر دیا کہ کیا واقعی سلمان خان کراچی میں موجود ہیں؟ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

 ویڈیو میں موجود شخص کے نہ صرف چہرے کے خدوخال سلمان خان جیسے ہیں بلکہ بالوں کا اسٹائل اورکپڑے پہننے کا انداز بھی دبنگ خان کی ہی طرح کا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اس شخص کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اورلوگ اس شخص کی سلمان خان سے مشابہت پرحیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ لیکن ویڈیو میں موجود شخص درحقیقت کون ہے اس حوالے سے تاحال کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔