مجھ پر ولن کی چھاپ لگ چکی ہے مگر عام زندگی میں بالکل مختلف انسان ہوں‘ نیئر اعجاز

منگل 29 مئی 2018 13:18

مجھ پر ولن کی چھاپ لگ چکی ہے مگر عام زندگی میں بالکل مختلف انسان ہوں‘ نیئر اعجاز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) سینئر اداکار نیئر اعجاز نے کہا ہے کہ مجھے فلموں میں ولن کے طور پر زیادہ کاسٹ کیا جاتا ہے جبکہ عام زندگی میں اس سے بالکل مختلف ہوں۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ مجھ پر ولن کی چھاپ لگ چکی ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میں ہر فلم میں منفرد کردار میں نظر آئوں ، فلموں میں ایک ہی طرح کے کردار سے یکسانیت آجاتی ہے مگر میں سکرپٹ کو دیکھ کر فیصلہ کرتا ہوں کہ مجھے فلم میں کام کرنا چاہیے کہ نہیں ۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

انہوں نے کہا کہ اداکاری کا اصل نام اپنی ذات کی نفی کرنا ہے اور خود کو سکرپٹ کے مطابق دیئے گئے کردار میں ڈھالنا اداکاری ہے جس میں حقیقت کا گماں ہو ۔نیئر اعجاز نے کہا کہ میں نے اب تک جتنی فلموں میں کام کیا ہے ان میں منفی کردار زیادہ تھے اور جب بھی کہیں باہر جاتا ہوں تو مجھے دیکھ کر خواتین کے چہروں پر گھسے کا رنگ آجاتا ہے اور میں سمجھ جاتا ہوں کہ میں اپنی اداکاری میں کامیاب ہو گیا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ عام زندگی میں بہت مختلف انداز کا انسان ہوں ،انتہائی نرم دل ہوں اور سب سے ہنسی مذاق کا سلسلہ جاری رہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاست ہمارا کام نہیں ،میری دعا ہے کہ مستقبل میں جو بھی اس ملک کا وزیر اعظم ہو وہ حقیقی معنوں میں ملک اور عوام کا خیر خواہ ہو۔
وقت اشاعت : 29/05/2018 - 13:18:21
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

Rlated Stars :

نیر اعجاز

Nayyar Ejaz

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :

فلم