کرپشن کیس میں چوہدری پرویز الہی پر فرد جرم عائد کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری

جمعہ 10 جنوری 2025 19:37

کرپشن کیس میں  چوہدری پرویز الہی پر فرد جرم عائد کرنے کا تحریری حکم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) احتساب عدالت لاہور نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے ریفرنس پرسابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی پر فرد جرم عائد کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ۔ عدالت نے گواہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21جنوری کوطلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ایک صفحے پر مشتمل جاری تحریری حکم نامہ میں قرار دیا ہے کہ چوہدری پرویز الہی کے مطابق عائد الزامات میں وہ قصور وار نہیں ہیں، تحریر ی حکم نامہ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ پرویز الہی نے ٹرائل کا سامنا کرنے کا دعوی کیا اورمستقل حاضری معافی کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

عدالت نے متعلقہ حکام کو پرویز الہی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر آئندہ سماعت پر جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔