نومنتخب ایم پی اے حاجی علی مددجتک کا جمعیت علما اسلام نظریاتی ضلعی آفس آمد الیکشن میں حمایت پر شکریہ ادا کیا

جمعرات 9 جنوری 2025 22:45

Oکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2025ء) کوئٹہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و نومنتخب ایم پی اے حاجی علی مددجتک کا جمعیت علما اسلام نظریاتی ضلعی آفس آمد الیکشن میں حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا اس موقع پر جمعیت علما اسلام نظریاتی کے مرکزی امیر مولانا عبدالقادر لونی مولانا قاری مہراللہ مرکزی سکرٹری ق*اطلاعات سید عبد الستارشاہ چشتی قاری عبیداللہ حقانی حاجی حیات اللہ کاکڑ حاجی حبیب اللہ صافی، مولانا خدائے نظر حاجی نادر خان اچگزئی حاجی محمدنور اخونذدہ مولانا محمد ابراہیم حاجی نیازاللہ حاجی عبدالمجید مولانا شراف الدین مولانا عزیزاللہ ذاکری حاجی لعل محمد جتک حاجی قدیر احمد بلوچ چوہدری شان سلامت یوسف بنگلزئی بیبرگ جتک تنویر جتک ٹکری حمید بنگلزئی اکرم محمد شہی و دیگر بھی موجود تھے جمعیت علما اسلام نظریاتی کے مرکزی امیر مولانا عبدالقادر لونی پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و نومنتخب ایم پی اے حاجی علی مددجتک مولانا قاری مہراللہ سید عبد الستار چشتی شاہ قاری عبیداللہ حقانی حاجی حیات اللہ کاکڑ حاجی حبیب اللہ صافی، مولانا خدائے نظر مولانا رحمت اللہ حقانی حاجی نادر خان اچگزئی نیکہاکہ عوام کامیابی پورے علاقے کی کامیابی ہے دھاندلی کی الزام لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں حاجی علی مدد جتک کا ایک کردار رہا ہے اور آئندہ بھی اس سے بہتری کی توقع ہے عوام مذہبی مداریوں کی خولی نعروں سے دھوکہ میں نہ آئے نام نہاد مذہبی جماعت نے اسلام کے نام پر بددیانتی اور مفاد پرستی سے سیاست کو بدنام کر دیا صرف اسلام کے نام پر اپنے مفادات حاصل کئے انہوں نیکہا کہ مسجد میں ٹھپے لگانے والے بھی دھاندلی کا الزام لگا رہے ہیں عوام نے ان کو اپنے اوقات دکھایا گیا انہوں نے کہا کہ ہر وقت کارکنوں اور علما کو استعمال کیا گیا آج حکومت میں کچھ نہ ملنے پر جمہوریت ان کو یاد آئی قوم وملک کی فکر نہیِں صرف اقتدار وذاتی مفادات کے لیے احتجاج اور ہڑتال کا راستہ اپنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی کا سیاست اس ملک میں امتیاز رہا ہے کہ اقتدار اور ذاتی مفادات کا حصول کبھی ہدف نہیں رہا انسانیت کی خدمت اور دین کی اشاعت اور تبلیغ کے ساتھ ساتھ سیاسی میدان میں بھی اپنا کردار ادا کیا ہے حاجی علی مدد جتک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی بہتری اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کروں گا حلقے کے لوگوں کو مشکلات سے نجات دلانے اور سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہرممکن کردار ادا کروں گا پہلے بھی علاقے کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا ہے آئندہ بھی کرونگا۔