’’کاروان اقبال‘‘ملتان پہنچ گیا، افکارِ اقبال کے حوالے سے خصوصی ادبی نشست میں شرکت کی

جمعرات 9 جنوری 2025 19:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2025ء) فکر اقبال کے حوالے سے ہم خیال لوگوں کا قافلہ’’ کاروانِ اقبال‘‘ ملتان پہنچ گیا۔قافلے کی قیادت معروف ماہر تعلیم و ادیب پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان نے کی۔یہ قافلہ آزاد کشمیر سے روانہ ہوا ساہیوال، اوکاڑہ،پاکپتن اور وہاڑی میں اقبال شناسی کے حوالے سے ادبی نشستیں کرنے کے بعد ملتان پہنچا ۔

ملتان پہنچنے پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بھی ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان نے خصوصی ادبی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو علامہ اقبال کے افکار سے روشناس کرانا انتہائی اہم ہے، علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے عوام کو نئی سوچ اور فکر دی ہے، افکارِ اقبال پر عمل کر کے ہم پاکستان کو ایک مستحکم، مضبوط اور باوقار ملک بنا سکتے ہیں۔

ادبی تقریب سے ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتان کیمپس غلام حسین کھوسہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اے آئی او یو ڈاکٹر شاہدہ تنویر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے آئی او یو انیقہ شاہین ، ڈاکٹر حماد رسول، ڈاکٹر امتیاز حسین بلوچ، ڈاکٹر شاہدہ رسول و دیگر نے بھی علامہ محمد اقبال کی فکر اور شاعری پر تبادلہ خیال کیا۔