کلی شیخان کی گیس پائپ لائن کو رئیسانی روڈ کی پائپ سے ملحق کیا جائے، حافظ صدیق اللہ

جمعرات 9 جنوری 2025 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2025ء) شدید سردی میں گیس کی مکمل غیر موجودگی نے عوام کو مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔انتظامیہ بھاری ٹیکسوں اور اضافی سرچارجز کے ذریعے عوام سے ہزاروں روپے وصول کر رہی ہے، لیکن گیس کی فراہمی مکمل طور پر غائب ہے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کلی شیخان کے امیر مولانا عزیز اللہ، جنرل سیکرٹری مفتی سید ولی، حافظ صدیق اللہ، حاجی عابد اللہ، مولوی شعیب احمد، حافظ بلال احمد، سید خلیل الرحمان، عمران بڑیچ، مفتی جاوید احمد، قاری اسماعیل اور دیگر رہنماں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ کلی شیخان کی گیس پائپ لائن کو رئیسانی روڈ کی پائپ سے ملحق کیا جائے تاکہ علاقے میں گیس کی پریشر کی کمی کا مسئلہ حل ہو سکے۔

رہنماں نے کہا کہ شدید سردی میں عوام گیس کی عدم فراہمی کے باعث سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ گیس کا پریشر بھی کم ہو چکا ہے۔ انتظامیہ بھاری ٹیکسوں اور اضافی سرچارجز کے ذریعے عوام سے ہزاروں روپے وصول کر رہی ہے، لیکن گیس کی فراہمی میں ناکام ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ کلی شیخان کی گیس پائپ لائن کو رئیسانی روڈ کی پائپ سے ملحق کیا جائے اور علاقے میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :