26ویں آئینی ترمیم کیس کی سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواست دائر

فل کورٹ میں آئینی ترمیم کے وقت سپریم کورٹ کے تمام ججز شامل ہوں، استدعا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 9 جنوری 2025 17:46

26ویں آئینی ترمیم کیس کی سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواست دائر
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جنوری ۔2025 )لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں چھبیسویں آئینی ترمیم کیس کی سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواست دائر کردی ہے لاہور ہائی کورٹ بار کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئینی ترمیم کا مقدمہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ماضی میں بھی ایسے مقدمات فل کورٹ ہی سنتی رہی ہے لہذا کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ کے تمام ججز پر مشتمل بینچ تشکیل دیا جائے. درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فل کورٹ تشکیل دینے کے لیے معاملہ جوڈیشل کمیشن کو بھیجا جائے درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ فل کورٹ میں وہ تمام ججز شامل کیے جائیں جو آئینی ترمیم کے وقت سپریم کورٹ کا حصہ تھے.