Live Updates

9 مئی جلائو گھیرائو کیس میں بھی شاہ محمود قریشی ،یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

کوٹ لکھپت جیل لاہور میں کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت ملزمان کا صحت جرم سے انکار

جمعرات 9 جنوری 2025 17:50

9 مئی جلائو گھیرائو کیس میں بھی شاہ محمود قریشی ،یاسمین راشد سمیت دیگر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی سے متعلق تھانہ شادمان میں درج جلائو گھیرائو کے مقدمے میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کردی۔اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جاکر سماعت کی، دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔

(جاری ہے)

دیگر ملزمان میں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، صنم جاوید سمیت دیگر شامل ہیں، تھانہ شادمان پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔9مئی 2023ء کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا، اس دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا تھا، اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290زخمی ہوئے تھے۔اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلا گھیرا میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماوں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔
عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات