مریدکے،نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2شہری جاں بحق

ورثاء کی جانب سے ہسپتال میں احتجاج ، پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی

جمعرات 9 جنوری 2025 17:20

مریدکے،نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2شہری جاں بحق
مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2025ء)مریدکے جی ٹی روڈ داوکے اور شیخوپورہ روڈ بیداد پور پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2شہری جاں بحق ہوگئے ، پولیس نے لاشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت ارسلان خان اور زیشان کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں کے ورثاے کے مطابق انکی کسی سے دشمنی نہ ہے ،انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریدکے میں احتجاج کرتے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔فرانزک ٹیموں نے شواہد حاصل کرلئے ،جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے ۔دونوں قتل کسی رنجش کا شاخسانہ لگتے ہیں ۔ واضح رہے کہ چند روز سے نامعلوم افراد کے شہریوں کو گولیاں مارنے کے واقعات سامنے آرہے ہیں ۔کھٹیالہ ورکاں کے رہائشی میاں کرم الٰہی کو بھی چند روز قبل دن دیہاڑے گولیاں ماری گئیں ۔پولیس اسکے ملزم گرفتار نہیں کرسکی کہ مزید فائرنگ کے واقعات میں دو شہری جان سے گئے ۔شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب آئی جی پولیس پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔