یوکرینی شہر زپوریژے پر روسی فضائی حملہ، 13 افراد ہلاک

روس نے 2 گائیڈڈ بموں سے رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا ،یوکرینی حکام

جمعرات 9 جنوری 2025 16:49

کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2025ء)یوکرین کے شہر زپوریژے پر روسی فضائی حملے میں 13 افراد ہلاک، 18 زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرینی حکام نے دعوی کیا کہ روس نے 2 گائیڈڈ بموں سے رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا ہے۔روسی فضائی حملے سے اپارٹمنٹ اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی، حملے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سوئس صدر نے یوکرین بحران کے حل میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ سوئزر لینڈ کی صدر کیرن کیلر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ انہوں نے یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کے دوران طویل المدتی انسانی اور تعمیر نو کے منصوبوں میں حصہ ڈالنے کی خواہش اور سوئزرلینڈ کی جاری حمایت کا یقین دلایا ہے۔