دھند کے دوران ڈرائیونگ احتیاط سے کریں اور ہیڈ لائٹس آن رکھیں،ڈی ایس پی ٹریفك پولیس سیالكوٹ

جمعرات 9 جنوری 2025 16:42

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2025ء) ڈی ایس پی ٹریفك پولیس سیالكوٹ عدنان قاسم نے كہا ہے كہ دھند کے دوران ڈرائیونگ احتیاط سے کریں اور ہیڈ لائٹس آن رکھیں۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک پولیس سیالکوٹ عدنان قاسم نے کہا ہے کہ ان دنوں سیالکوٹ اور ملحقہ علاقے شدید دھند کا شکار ہیں جس سے حادثات بڑھ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈرائیور حضرات کو ہدایت کی ہے کہ دھند کی صورت میں گاڑی کو احتیاط سے چلائیں، ہیڈلائٹس آن رکھیں، فوگ لائٹس کا استعمال کریں، مناسب رفتار سے سفر کریں،اوورٹیک سے اجتناب کریں، موڑ مڑتے وقت احتیاط کریں اور اگلی گاڑی سے درمیابی فاصلے خشک موسم کی نسبت زیادہ رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ دھند میں اپنی اور اپنے پیاروں کی جان کی حفاظت کریں اور ٹریفک پولیس محفوط سفر کیلئے آپ کی معاون ہے۔