اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائے‘ عمر ایوب

ہمیں بتایا گیا کہ ملاقات کرانا جیل مینوئل میں شامل نہیں، حکومت اپنی بات سے مکر رہی ہے‘گفتگو

جمعرات 9 جنوری 2025 16:08

اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائے‘ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2025ء)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائے۔اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق 3 مطالبات ہیں۔

(جاری ہے)

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ 9 مئی، 26 نومبر کا جوڈیشل کمیشن اور کارکنان کی رہائی مطالبات میں شامل ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات چاہتے ہیں لیکن ملاقات نہیں کرائی گئی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں بتایا گیا کہ ملاقات کرانا جیل مینوئل میں شامل نہیں، حکومت اپنی بات سے مکر رہی ہے۔