عالم اسلام کو فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے‘جے یو آئی ( س)

عالمی برادری غزہ کا خونی محاصرہ ختم کرانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے‘قاری اعظم حسین و دیگر کا بیان

جمعرات 9 جنوری 2025 11:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2025ء)جمعیت علما ئے اسلام( س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین نے کہا ہے کہ عالم اسلام کو فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے، عالمی برادری کی بے حسی اسرائیل کو فلسطینیوں کے قتل عام کا کھلا لائسنس دینے کے مترادف ہے،عالمی برادری غزہ کا خونی محاصرہ ختم کرانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔

ان خیالات کااظہارانہو ں نے امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی ،ناظم اعلی مولانا ایوب خان، ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی، لاہور کے ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری واحد بخش، قاری رحمت اللہ لاشاری، انجینئر خالد ٹیپو، عبد الحمید تو نسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنما ئوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت سے ہی دنیا میں سکون اورآخرت میں بخشش کاذریعہ ہے ،دکھ کی اس گھڑی میں عالم اسلام کو فلسطین کے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے اور اسرائیل کے مظالم کا منہ توڑ جواب دینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ محصور فلسطینیوں کا قتل عام عالمی ضمیر کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے، عالمی رہنما ء غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کیلئے کردار ادا کریں۔