پنجابی فلموں کے نامور اداکارسلطان راہی کی( کل)برسی منائی جائے گی

بدھ 8 جنوری 2025 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2025ء) پنجابی فلموں کے نامور اداکارسلطان راہی کی آج 9جنوری بروز جمعرات کو 29ویں برسی منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

وہ 1939میں اتر پردیش کے شہر سہار ن میں پید اہوئے تھے ان کا اصل نام سلطان محمد تھا1971میں فلم بابل سے شہرت حاصل کی ،انہوں نے مجموعی طو رپر804فلموں میں کام کیا جن میں 500سے زیادہ فلمیں پنجابی زبان میں اور160فلمیں اردوزبان میں تھیں ان کی مشہور فلموں میں بشیر،اشیرخان، مولا جٹ ،سالا صاحب اور شعلے کے نام سر فہرست میں شامل ہیں ان کی برسی کے سلسلہ میں فلمی دنیا میں اور ان کی رہائش گاہ پر قرآن خوانی کی تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی جس میں ان کی روح کوایصال ثواب پہنچایاجائے گا جبکہ ان کی فلمی دنیا میں گرانقدر خدمات کے عوض خراج تحسین پیش کریں گے وہ9جنوری 1996کو گوجرانوالہ جاتے ہوئے ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زندگی کی بازی ہارگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :