ٰالیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف نوشکی اسٹیشن کے مقام پر قومی شاہراہ پر پہیہ جام ہڑتال کیا گیا

بدھ 8 جنوری 2025 22:25

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2025ء)نوشکی جمعیت علما اسلام کے صوبائی کال پر پی بی 45 کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کی امیدوار کی جانب سے ری الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف نوشکی اسٹیشن کے مقام پر قومی شاہراہ پر پہیہ جام ہڑتال کیا گیا جمعیت علما اسلام کے ضلعی امیر مولانا شیخ غلام نبی جنرل سیکرٹری حاجی منظور احمد مینگل تحصیل امیر مولانا عبدالغفار ضلعی ترجمان حافظ عبداللہ گورگیج مولانا ملک محمد مینگل تحصیل جنرل سیکرٹری حافظ حسین احمد مولانا عبدالصمد مینگل و دیگر پہیہ جام ہڑتال کے نگرانی کررہے تھے نوشکی پہیہ جام ہڑتال کے موقع پر قومی شاہراہ کی دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تاہم پہیہ جام ہڑتال پے موجود جمعیت علما اسلام کے رضا کار مریضوں اور خواتین کی موجودگی کی صورت میں گاڑیوں کو متبادل راستہ فراہم کئیے گئے نوشکی جمعیت علما اسلام نے قومی شاہراہ پر پہیہ جام ہڑتال ختم کردی جمعیت علما اسلام کے ضلعی قائدین نے ہڑتال کو کامیاب بنانے اور بھرپور تعاون کرنے پر نوشکی کے عوام ٹرانسپوٹرز ۔

مسافروں کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا