پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسہ پر درج مقدمہ میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع

بدھ 8 جنوری 2025 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2025ء) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسہ پر درج مقدمہ میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کو سماعت کے دوران اسد قیصر کی جانب سے عائشہ خالد ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئیں اور اسد قیصر کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی۔عدالت نے استثنیٰ درخواست منظور کرتے ہوئے اسدقیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی اور سماعت 20 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔اسد قیصر کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج تھا۔