۵بسیمہ:جمعیت علمائے اسلام کی صوبائی کال پر صوبہ بھر کی طرح میر خدارحیم عیسی زئی کی قیادت میں پہیہ جام ہڑتال

بدھ 8 جنوری 2025 21:15

۱ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2025ء) جمعیت علما اسلام کی صوبائی کال پر بلوچستان بھر کی طرح ضلع واشک کے تحصیل بسیمہ میں بھی جمیعت علما اسلام کے تحصیل کے امیر قبائلی رہنما میر خدا رحیم عیسی زئی کے قیادت میں کارکنوں نے سی پیک روڈ کو کراچی سے پنجگور اور کوئٹہ سے گودار جانے قومی شاہراہوں کو بائی پاس چار چوک کے مقام پر بند کردیا گیا چاروں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا جن خواتین اور بچے بھی شامل تھے اس موقع پر ٹان چیرمین جمعیت علمائے اسلام کے رہنما میر خدا رحیم عیسی زئی نے کہا کہ پی بی 45 کوئٹہ کی نتائج میں مبینہ دھاندلی اور جمعیت کے امیدوار ی کی جیت کو شکست میں تبدیلی کے خلاف کیا جا رہا ہے عوام کے حقِ رائے دہی پر قدغن لگائی جا رہی ہے اور ان کی آواز دبائی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں مایوسی اور ناامیدی کی فضا قائم ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

عوام جمہوریت اور انتخابی عمل سے بدظن ہو کر ایک تاریک راستے پر چلنے پر مجبور ہو رہے ہیں جس کے باعث حکومت پر عوامی اعتماد مکمل طور ختم ہوچکا ہے حلقہ پی بی 45 پر صوبے کی سیاسی تاریخ کا ایک اور سیاہ باب رقم کیا گیا، جہاں عوام کو انتخابات سے دور رکھنے اور ان کی رائے کو کچلنے کی بدترین مثال قائم کی گئی اور مرکزی کال کے مطابق پر نیآئندہ کا احتجاج مزید سخت ہوگا جمعیت علمائے اسلام کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا جنرل الیکشن میں جمعیت علمائے اسلام کا بھاری اکثریت سے کامیاب ہوا تھا ری الیکشن بھی بھی سرعام دھاندلی کی گئی۔