کوئٹہ ،ناجائز منافع خوری کرنے پر 15 دکاندار گرفتار،6 دکانداروں کو جیل بھجوا دیا گیا

23 دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے اور 30 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری

بدھ 8 جنوری 2025 20:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2025ء)ضلعی انتظامیہ کی کوئٹہ کے مختلف علاقوں کچلاک بازار، بلیلی، کسٹم، سمنگلی روڈ، گوالمنڈی چوک اور جوائنٹ روڈ پر پرائس کنٹرول کے تحت اسسٹنٹ کمشنر (کچلاک) بہادر خان، اسسٹنٹ کمشنر سریاب ماریہ شمعون، اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ اور اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار کی زیر نگرانی ٹیموں نے گرانفروشوں، ناجائز منافع خوروں، روٹی کے وزن اور پٹرول گیج میں کمی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کئیں اس موقع پر مجموعی طور پر 120 جنرل اسٹورز ،تندوروں،بیف مٹن شاپس اور منی پٹرول پمپس کا دورہ کیا گیا دوران کاروائیاں اشیائ کی قیمتوں، معیار ،تندوروں پر روٹی کا وزن، قصاب کی دکانوں پر قیمتوں اور منی پٹرول پمپس پر گیج کا معائنہ کیا گیا جس پر ناجائز منافع خوری کرنے پر 15 دکانداروں کو گرفتارجبکہ 6 دکانداروں کو جیل بھجوا دیا گیا 23 دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے اور 30 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کی گئی۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :