Live Updates

نوشہرہ ،ڈیڈک چیئرمین کی ہدایت پر سردار فخر عالم خان کا آر ایچ سی ہسپتال خویشگی کا دورہ ،سہو لیات کا جائزہ لیا

بدھ 8 جنوری 2025 20:25

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2025ء)ڈیڈک چیئرمین نوشہرہ و رکن صوبائی اسمبلی حاجی زرعالم خان کی ہدایت پر سردار فخر عالم خان نے آر ایچ سی ہسپتال خویشگی کا دورہ کیا،آر ایچ سی انچارج ڈاکٹر مطیع اللہ ،ڈاکٹر محمد یاسین نے سردار فخر عالم خان کو ہسپتال میں دینے جا نے والے سہو لیات کے بارے میں تفصیلی طور آگا ہی دی سردار فخر عالم خان نے ہسپتال میں مریضوں سے ملاقات کی اور ان کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا سردار فخر عالم خان نے ہسپتال کے عملے کی کاوشوں کو سراہا سردار فخر عالم خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں عمران خان کی حکومت ہے عوام نے عمران خان کو ووٹ دیا اور عمران خان کی حکومت آتے ہی ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے عوام صحت کے بارے میں خصوصی ریلیف دے اس موقع پر الطاف بابو ،نوردل خان ،نصراللہ شاہین ،پیر سریر خان ،گل خان اور ملک تیمور بھی موجودتھے۔

عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات