ساہیوال، 17سالہ لڑکی گینگ ریپ، دوشادی شدہ خواتین کی جبراً آبروریزی ،مقدمات درج، تین ملزم گرفتار

بدھ 8 جنوری 2025 20:25

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2025ء)17سالہ لڑکی ، دو شادی شدہ خواتین کی جبراً آبروریزی ، 5سالہ بچے سے زبردستی بد فعلی پر مقدمات درج کر کے تین ملزم گرفتار کرلئے گئے۔ چک سیدن شاہ میں ایک محنت کش عبدالرزاق کی 17سالہ بیٹی زنیرہ بی بی رات کو کمرہ سے باہر پیشاب کے لیے نکلی تو وسیم قصاب اور نا معلوم ملزم اسلحہ کے زور پر اپنی بیٹھک میں لے گئے اور زبردستی زناء کاری کر کے فرار ہو گئے۔

چک16چودہ ایل میں ایک خاتون کو ثر پروین گھر پر اکیلی تھی اور اس کا خاوند ظفر اقبال کھیتوں میں پانی لگانے گیا ہوا تھا کہ علی رضا ور اس کا ساتھی آ گئے اور جبراً ہوس کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔چک25ٹکڑا میں زمیندار محمد دھولر کے گھر داخل ہو کر اس کے دوست تنویر نے زبردستی اس کی بیوی ناہید کی آبروریزی کی اور ویڈیو فلم بنا کر بلیک میل کرتا رہا۔

(جاری ہے)

پولیس بہادر شاہ ، کسووال اور ہڑپہ نے عبدالرزاق، کوثر پروین اور محمد دھولرکی مدعیت میں 3مقدمات 375اے، 376/292ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور دو ملزموں کو حراست میں لے لیا ہے۔ دریں اثناء چک 69فور آر میں انوارالحق کے 5سالہ بچے محمد عثمان کو گلی سے کھیلتے ہوئے ورغلاء کر سیف نامی نوجوان لے گیا اور زبردستی بدفعلی کی جس سے بچہ بے ہوش ہو گیا تو خون میں لت پت بچے کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔بچے کو ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔پولیس نورشاہ نے مقدمہ 376iiiت پ درج کرکے ملزم سیف کو گرفتار کرلیا۔