بہاولپور، چڑیا گھر میں ٹائیگر کی ایک آنکھ سفید موتیے سے متاثر

بدھ 8 جنوری 2025 19:55

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2025ء)بہاولپور کے چڑیا گھر میں بنگال ٹائیگر کی ایک آنکھ سفید موتیے سے مکمل طور پر متاثر ہوگئی، دوسری آنکھ جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ وائلڈ لائف عثمان بخاری کے مطابق ٹائیگر کی آنکھوں کے علاج کے لیے پاکستان میں ٹیکنالوجی ہی موجود نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹائیگر کا ابتدائی علامات پر علاج کیا گیا مگر سفید موتیا اب پوری آنکھ میں پھیل چکا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف کے مطابق بنگال ٹائیگر کی عمر سات سال ہے، ٹائیگر کی آنکھوں کی سرجری کے لیے چند این جی اوز سے رابطے کیے ہیں۔