ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس

بدھ 8 جنوری 2025 23:17

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2025ء) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہرینہ غلام مرتضیٰ جونیجو ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رائے ذوالفقار علی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کامران واجد، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رانا عنصر جمیل سمیت دیگر متعلقہ ضلعی افسران بھی شریک تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرد موسم کی وجہ سے ڈینگی مچھر کے خطرات میں کمی ضرور آئی ہے تاہم ماہ فروری میں ڈینگی مچھر کی افزائش میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے اس لئے تمام محکمے ڈینگی کے خلاف بھر پور کارروائیاں جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھا جائے اور چھتوں وغیرہ پر پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے تاکہ ڈینگی کی افزائش کو کنٹرول کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھ کر معاشرے کو اس موذی مرض سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کامران واجد نے بتایا کہ ضلع بھر میں محکمہ صحت کی ان ڈور اور آوٹ ڈور ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ضلع بھر میں تمام ہاٹ سپاٹ کی چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہاٹ سپاٹ مقامات کی چیکنگ ہر صورت یقینی بنائی جائے اور ڈینگی مچھر کی افزائش کا باعث بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ \378

متعلقہ عنوان :