چیمپئنز ٹرافی: ’’فخرزمان کی قومی ٹیم میں 100 فیصد واپسی‘‘

بدھ 8 جنوری 2025 23:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2025ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین فخر زمان نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھرپور کم بیک کی تیاری شروع کردی اور وہ ہوم گراو?نڈ پر واپسی کے لیے پر امید ہیں۔پاکستانی بلے باز فخر زمان نے وائپر وائسز پوڈکاسٹ کو انٹرویو میں بتایا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کھیلنے کیلئے 100 فیصد پرامید ہیں اور پوری محنت سے ٹورنامنٹ کی تیاری کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فخرزمان نے کہا کہ فی الحال انکا پورا فوکس چیمپئنز ٹرافی پر ہے، اسی لیے وہ آسٹریلیا اورجنوبی افریقا میں نہیں کھیلے، انکی توجہ صرف چیمپئنز ٹرافی کیلئے خود کو دستیاب بنانے اور ٹورنامنٹ کے لیے مکمل فٹ ہونے پر ہے۔فخر زمان نے کہا کہ وہ T20 ورلڈ کپ کے بعد بیماری اور فٹنس مسائل کے سبب ٹیم کا حصہ نہیں تھے لیکن اب وہ 100 فیصد ٹھیک ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے سلیکٹرز، ہیڈ کوچ سے بات کی اور ہر کوئی چاہتا تھا کہ میں چیمپئنز ٹرافی میں کھیلوں، آپ مجھے پاکستان کی آئندہ وائٹ بال سیریز میں دیکھیں گے۔واضح رہے کہ فخر زمان نے جون 2024 میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد سے بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیلی انہوں نے اپنا خری ون ڈے 2023 کے ورلڈ کپ میں کھیلا تھا۔

متعلقہ عنوان :