بنگلہ دیش: برطانوی وزیر سے متعلق تحقیقات میں بینکوں کو معاونت کا حکم

DW ڈی ڈبلیو بدھ 8 جنوری 2025 15:20

بنگلہ دیش: برطانوی وزیر سے متعلق تحقیقات میں بینکوں کو معاونت کا حکم

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 جنوری 2025ء) برطانوی وزیر برائے انسداد بدعنوانی ٹیولپ صدیق بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی بھانجی ہیں۔ شیخ حسینہ کی حکومت گزشتہ برس اگست میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والے احتجاج کے بعد ختم ہو گئی تھی اور وہ فرار ہو کر ہمسایہ ملک بھارت چلی گئی تھیں۔

بنگلہ دیشی جوہری پاور پلانٹ: شیخ حسینہ خاندان کا کرپشن سے انکار

جلاوطن شیخ حسینہ کے دوسری مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری

گزشتہ ماہ بنگلہ دیش کے قومی اینٹی کرپشن کمیشن نے حسینہ واجد کے اہل خانہ کی جانب سے روس کی مالی اعانت سے لگنے والے نیوکلیئر پاور پلانٹ سے منسلک پانچ ارب ڈالر کے مبینہ خورد برد کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

مالی بے ضابطگیوں کی تفتیش کرنے والے بنگلہ دیش کے فنانشل انٹیلی جنس یونٹ (بی ایف آئی یو) کے دو عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادرے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ بنگلہ دیشی بینکوں کو ٹیولپ صدیق سے متعلق ہر طرح کا مالی ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بی ایف آئی یو کی جانب سے منگل کو جاری کی گئی ایک دستاویز سے ظاہر ہوتا ہے کہ بینکوں سے کہا گیا ہے کہ وہ شیخ حسینہ، ان کے بیٹے اور بیٹی، ٹیولپ صدیق کے دو بہن بھائیوں اور ان کی والدہ شیخ ریحانہ سے متعلق رقوم کی منتقلی کا ریکارڈ فراہم کریں۔

بی ایف آئی یو Ú©ÛŒ طرف سے یہ Ø­Ú©Ù… برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر Ú©Û’ اس انکشاف Ú©Û’ ایک روز بعد سامنے آیا ہے کہ ٹیولپ صدیق Ù†Û’ وزیر اعظم Ú©Û’ 'اسٹینڈرڈ ایڈوائزر‘ سے اپنے معاملات کا جائزہ لینے کا کہا تھا۔

ان کا اصرار ہے کہ انہوں Ù†Û’ Ú©Ú†Ú¾ بھی غلط نہیں کیا اور وزیر اعظم اسٹارمر Ú©Û’ ترجمان Ù†Û’ کہا کہ انہیں ان پر ''مکمل اعتماد‘‘ ہے۔

ٹیولپ صدیق Ú©ÛŒ طرف سے 'اسٹینڈرڈ ایڈوائزر‘ سے رابطہ برطانوی اخبارات سنڈے ٹائمز اور فنانشل ٹائمز میں چھپنے والی ان رپورٹوں بعد کیا گیا جن میں کہا گیا تھا کہ وہ اپنی خالہ شیخ حسینہ Ú©ÛŒ انتظامیہ سے وابستہ جائیدادوں میں رہ رہی ہیں۔

وزارتی معیارات پر نظر رکھنے والے وزیر اعظم کے مشیر لوری میگنس کے نام اپنے خط میں ٹیولپ صدیق نے لکھا، ''حالیہ ہفتوں کے دوران میں اپنے مالی معاملات اور بنگلہ دیش کی سابق حکومت کے ساتھ میرے خاندان کے روابط کے بارے میں میڈیا رپورٹنگ کا موضوع رہی ہوں، جن میں سے زیادہ تر درست نہیں۔

‘‘

انہوں Ù†Û’ مزید لکھا، ''میں واضح ہوں کہ میں Ù†Û’ Ú©Ú†Ú¾ بھی غلط نہیں کیا ہے۔ تاہم، Ø´Ú© سے بچنے Ú©Û’ لیے، میں چاہتی ہوں کہ آپ آزادانہ طور پر ان معاملات Ú©Û’ بارے میں حقائق Ú©ÛŒ چھان بین کریں‘‘

ٹیولپ صدیق کی خالہ 77 سالہ شیخ حسینہ واجد پانچ اگست کو ملک سے فرار ہو کر بھارت چلی گئی تھیں، جہاں وہ ابھی تک ٹھہری ہوئی ہیں۔ ان کی جگہ لینے والی عبوری حکومت نے بھارت سے ان کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان کے خلاف مقدمات کی تحقیقات کی جا سکیں۔

ا ب ا/ا ا (اے ایف پی)