Live Updates

ملٹری ٹرائل کا ظالمانہ عدالتی حکم پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بنے گا. اسد قیصر

عمران خان سے ملاقات نہیں کروانے پر مذاکرات تعطل کا شکار ہیں، ہمیں امید ہے سپریم کورٹ سے ا نصاف ملے گا. صحافیوں سے گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 8 جنوری 2025 15:04

ملٹری ٹرائل کا ظالمانہ عدالتی حکم پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ..
اسلام آباد/راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جنوری ۔2025 )سابق سپیکرقومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے راہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اگر ملٹری ٹرائل کا عدالت سے حکم ملتا ہے تو یہ بڑا ظلم ہوگا اور پوری دنیا میں پاکستان جگ ہنسائی کا باعث بن جائے گا. پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو ایشوز پر بات کرنا چاہتے ہیں، ملٹری ٹرائل کا کیس سپریم کورٹ میں چل رہا ہے، فل کورٹ اس کیس کو دیکھ رہی ہے، ملٹری کورٹ کے ذریعے ہمارے کارکنان کو سزا دی گئی، عوام کا ملٹری ٹرائل کیسے ہو سکتا ہے.

(جاری ہے)

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اگر ملٹری ٹرائل کا عدالت سے حکم ملتا ہے تو یہ بڑا ظلم ہوگا، پوری دنیا میں پاکستان جگ ہنسائی کا باعث بن جائے گا ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے سپریم کورٹ سے ا نصاف ملے گا، عمران خان پر دو سو سے زائد کیسسز بنائے گے ہیں، ہمارے آئینی اور قانون حقوق کو مجروح کیا جا رہا ہے . اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان میں آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، موجودہ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے، مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس میں ہم نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہم نے مذاکراتی اجلاس میں مطالبہ کیا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے مگر تاحال ملاقات نہیں کروائی گئی.

انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین سے ملاقات کیے بغیر کیسے ہم آگے بڑھ سکتے ہے عمران خان سے ملاقات نہیں کروانے پر مذاکرات تعطل کا شکار ہیں عمران خان اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو بھول کر آگے بڑھ چکے ہیں.                                                                                           
عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات