مینزبگ بیش لیگ ، میلبورن سٹارز اور سڈنی سکسرزکی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی

بگ بیش لیگ مردوں کا ایک پیشہ وارانہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ‘ 8 ٹیمیں ٹائٹل کیلئے کوشاں

بدھ 8 جنوری 2025 16:57

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2025ء)کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ ٹی ٹونٹی کا 14 واں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی سخت اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں، لیگ میں آج(جمعرات کو )ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔ لیگ کا 28واں میچ میلبورن سٹارز اور سڈنی سکسرز کی ٹیموں کے درمیان میلبورن کرکٹ گراؤنڈ ، میلبورن میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

بگ بیش لیگ مردوں کا ایک پیشہ وارانہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں،ان میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، دفاعی چیمپئن برسبین ہیٹ ، ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچر ز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرشامل ہیں۔ برسبین ہیٹ کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور پلے ا?ف سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت کل 44میچز کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 27 جنوری 2025 کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :