شان مسعود نے آئوٹ دیئے جانے کے بعد ہاک آئی ٹیکنالوجی پر سوال اٹھا دیے

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں 145 رنز بنانے والے 35 سالہ بیٹر کو امپائر نے ناٹ آؤٹ، ریویو پر تھرڈ امپائر نے ہاک آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے آؤٹ قرار دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 8 جنوری 2025 12:31

شان مسعود نے آئوٹ دیئے جانے کے بعد ہاک آئی ٹیکنالوجی پر سوال اٹھا دیے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 جنوری 2024ء ) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ کے چوتھے اور آخری دن ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہونے کی وجہ بال ٹریکنگ ٹیکنالوجی کی خامی قرار دیا ہے۔ 
پاکستان کی دوسری اننگز میں 145 رنز بنانے والے 35 سالہ شان مسعود کو امپائر نے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر مافاکا کی گیند پر ناٹ آؤٹ قرار دیا تھا، اس پر پروٹیز نے ریویو لیا اور فیصلہ ان کے حق میں چلا اور انہیں آؤٹ قرار دیا گیا جب کہ ہاک آئی ٹیکنالوجی نے قرار دیا کہ گھٹنے پر لگنے والی گیند اسٹمپ کو ہٹ کر سکتی تھی۔

(جاری ہے)

 
شان مسعود نے کہا کہ ہاک آئی نے جو تصویریں لیں، وہ اس حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتیں ،جو ہوا، یہ آسان ہے، یہ ایک آؤٹ سوئنگ بال تھی جب کہ ہاک آئی نے اسے ان سوئنگر دکھایا گیا، ایمانداری کی بات ہے کہ اس فیصلے پر میں حیران رہ گیا تھا۔ 
خود Ú©Ùˆ آؤٹ قرار دینے پر شان مسعود Ù†Û’ اس وقت بھی اپنی ناراضی اور غصے کا اظہار کیا تھا۔ انہوں Ù†Û’ کہا کہ یہ منتظمین پر منحصر ہے کہ وہ دیکھیں کہ یہ منصفانہ فیصلہ ہے یا نہیں، لیکن میں Ù†Û’ یقینی طور پر محسوس کیا کہ ٹیکنالوجی Ù†Û’ بال Ú©Ùˆ ویسے نہیں دکھایا جیسے وہ جا رہی تھی۔                                     Â