نامعلوم لاشوں کی تدفین

بدھ 8 جنوری 2025 04:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2025ء)ایدھی فائونڈیشن لاہور نے سال کے پہلے ہفتے کے دوران ملنے والی 9 نامعلوم لاشوں کی تدفین کر دی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق 5 لاشیں مختلف اوقات میں بھاٹی گیٹ کے علاقہ سے ملیں، ٹبی سٹی، لٹن روڈ، شادمان اور گلشن اقبال سے ایک، ایک لاش ملی تھی، ایدھی رضاکاروں نے تمام میتوں کو غسل وکفن کیا،لاشوں کی شناخت نہ ہونے پر سگیاں قبرستان میں امانتاًتدفین کی گئی۔