وسیم، وقار، شعیب، ہربھجن اور دیگر کمنٹری ٹیم سے ا?ئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کو مزید تقویت حاصل

بدھ 8 جنوری 2025 04:25

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2025ء) ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے تیسرے سیزن کی واپسی کے ساتھ ہی لیگ اور اس کے براڈکاسٹ پارٹنرز زی نیٹ ورک نے ناظرین کے تجربے کو بہتر بنانے کیلئے ایک شاندار کمنٹری لائن اپ تشکیل دی ہے،آئی ایل ٹی 20 کے تیسرے سیزن کی کمنٹری ٹیم میں وسیم اکرم، وقار یونس، شعیب اختر، ہربھجن سنگھ، نیل اوبرائن ایان اسمتھ ، آئن بشپ، سائمن ڈول، وریندر سہواگ اور ایلن ولکنز شامل ہیں۔

انجم چوپڑا، صبا کریم، روہن گواسکر، نکھل چوپڑا، ڈیرن گنگا، عروج ممتاز، وویک رازدان، ریما ملہوترا اور اجے مہرا اس کو مزید تقویت دیں گے۔ کمنٹیٹرز ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ وسیم اکرم نے کہا کہ وہ آئی ایل ٹی 20 کے ساتھ اپنے تیسرے سیزن کے لئے واپسی پر بہت خوش ہوں، اس خطے نے کرکٹ کے بہت سے یادگار لمحات دیکھے ہیں جن میں سے بہت سے میرے کیریئر کی جھلکیاں ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 میں بین الاقوامی ستاروں اور آنے والے مقامی کرکٹرز کا امتزاج یقینی طور پر اس وراثت میں اضافہ کرے گا۔وریندر سہواگ نے کہا کہ انہیں ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 میں کارنیوال جیسا ماحول پسند ہے یہ میرے لئے گھر سے دور ایک گھر کی طرح ہے۔ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ہمیشہ کرکٹرز کے معیار اور مقامات کی وجہ سے بہت مسابقتی ہوتا ہے اور میں دنیا بھر کے شائقین پر زور دیتا ہوں کہ وہ کچھ بہترین کرکٹ کو دیکھیں۔