نیوزی لینڈ‘ سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج ہملٹن میں کھیلا جائے گا

میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سری لنکن ٹیم پر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے

بدھ 8 جنوری 2025 04:15

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2025ء)نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل (بدھ کو) سڈن پارک ہملٹن کے مقام پر کھیلا جائے گا،میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سری لنکن ٹیم پر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے،کیوی ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں آئی لینڈرز کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی، اس سے قبل میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مہمان سری لنکن ٹیم کو تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 1-2 سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

سری لنکن کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ نیوزی لینڈ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز مکمل ہوچکی ہے جس میں میزبان نیوزی لینڈ نے ا?ئی لینڈرز کو 1-2 سے شکست دی تھی جبکہ ون ڈے سیریز کے اب تک کھیلے گئے واحد میچ میں میزبان ٹیم فتح حاصل کرچکی ہے۔نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت مچل سینٹنر کریں گے جبکہ سری لنکن ٹیم کو ون ڈے سیریز میں چارتھ اسالنکا لیڈ کریں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 8جنوری کو سڈن پارک ہملٹن جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 11 جنوری کو ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔