انچارج سی ٹی ڈی ایس پی راجہ عمر خطاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری

منگل 7 جنوری 2025 20:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2025ء)انچارج سی ٹی ڈی ایس پی راجہ عمر خطاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،انچارج کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ(سی ٹی ڈیٌایس پی راجہ عمر خطاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔انچارج سی ٹی ڈی ایس پی راجہ عمر خطاب سمیت ڈی ایس پی ایس پی یو راجہ فرخ یونس کو بھی عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں آفسران کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کیس کے مرکزی ملزم سی ٹی ڈی اہلکار علی رضا سمیت 7 ملزمان فرار ہیں جنکی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ارسلان نامی شہری کے اکانٹ سے 3 لاکھ 40 ہزار ڈالر حارث نامی لڑکے کے اکانٹ میں ٹرانسفر کیے تھے۔اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ابتک 8 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔