Live Updates

&سینیٹر الیاس احمد بلور دلیر ،ْ بہادر ،ْ نڈر اور شفیق انسان ہونے کے ساتھ ساتھ محسن انسانیت تھے

منگل 7 جنوری 2025 19:40

۰"پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2025ء)خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی نے بزنس مین فورم کے لیڈر اور نامور کاروباری شخصیت سینیٹر الیاس احمد بلور کی خدمات کو شاندار الطاف میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹر الیاس احمد بلور دلیر ،ْ بہادر ،ْ نڈر اور شفیق انسان ہونے کے ساتھ ساتھ محسن انسانیت تھے جنہوں نے نہ صرف خیبر پختونخوا کی عوام و بزنس کمیونٹی کے حقوق کے حصول کے لئے ہر سطح پر بھرپور کوششیں کی اور کامیابیاں حاصل کیں۔

سینیٹر الیاس احمد بلور کی خدمات تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ کاروباری طبقہ نے سینیٹر الیاس احمد بلور کے نقش قدم پر چل صوبے کی عوام اور بزنس کمیونٹی کے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد کو جاری رکھنے کا مضبوط عزم کیا ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام میں سینیٹر الیاس احمد بلور کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں بزنس کمیونٹی نے اظہار خیال کیااور سینیٹر الیاس احمد بلور کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

تعزیتی ریفرنس کی صدارت چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے کی ۔ اس موقع پرسابق وفاقی وزیر اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر رہنمااورسینیٹر الیاس احمد بلور کے بڑے حاجی غلام احمد بلور ،ْ سینیٹر محسن عزیز ،ْ سینیٹر نعمان وزیر ،ْ سینیٹر الیاس احمد بلور کے صاحبزادے ،ْ بزنس مین فورم کے لیڈر اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر غضنفر بلور ،ْ انجمن تاجران خیبر پختونخوا کے چیئرمین شوکت علی خان ،ْبزنس مین فورم کے سینئر رہنما امان اللہ خان مہمند ،ْ سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان ،ْ سرحد چیمبر کے سابق صدور ریاض ارشد ،ْ ملک نیاز احمد ،ْ ذوالفقار علی خان ،ْ عدیل رئوف ،ْ فیض محمد فیضی ،ْ حسنین خورشید ،ْشیر باز بلور ،ْ سابق سینئر نائب صدور عنایت خان ،ْمحمد نعیم بٹ ،ْثناء اللہ خان ،ْ عمران خان مہمند ،ْ سرحد چیمبر کے سینئرنائب صدر اور ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ضیاء الحق سرحدی ،ْ انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر ایوب زکوڑی ،ْ سابق صدر IAP ملک عمران اسحق ،ْایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین ،ْ آفتاب اقبال ،ْ مجیب الرحمان ،ْعباس فواد عظیم ،ْندیم رئوف ،ْ ملک صدام حسین ،ْ حاجی عبدالنصیر ،ْ سلطان محمد ،ْحاجی گل زمان ،ْ سیف اللہ خان اور سہیل جاوید ،ْ زرک خان ،ْ احسان اللہ ،ْ صدر گل ،ْ فیض رسول ،ْ حسنین شیراز شفیق آفریدی ،ْ غضنفر ساول ،ْ ظفر خٹک ،ْ منور خورشید ،ْ اشتیاق احمد پراچہ ،ْ پرویز خٹک ،ْ نعیم قاسمی ،ْ غلام حسین ،ْ رحمان گل اور راشد اقبال صدیقی ،ْ مولانا عبدالرئوف ،ْ سرحد چیمبر کے سیکرٹری جنرل مقتصد احسن ،ْسمیت تاجر رہنما ،ْ صنعتکار اور بزنس کمیونٹی کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے اپنے ابتدائی کلمات میں بزنس مین فورم کے لیڈر سینیٹر الیاس احمد بلور کی کاروباری طبقہ کی خدمات کو تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر الیاس احمد بلور نے کاروباری طبقہ کے مسائل کے حل اور خیبر پختونخوا کے حقوق کے لئے جدوجہد کی جس میں کامیابی بھی حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر الیاس احمد بلور عظیم شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے اپنے کام ،ْ خدمات اور کردار بدولت نہ صرف بزنس کمیونٹی کے دل جیتے بلکہ ملک بھر اور عالمی سطح پر اپنا نام کمایا اور ہر سطح پر لوہا منوایا ۔

تعزیتی ریفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے حاجی غلام احمد بلور ،ْ سینیٹر محسن عزیز ،ْ سینیٹر نعمان وزیر ،ْ امان اللہ خان ،ْشوکت علی خان ،ْ سرحد چیمبر کے سابق صدورفواد اسحق ،ْ ریاض ارشد ،ْ ملک نیاز احمد ،ْ عدیل رئوف ،ْ ذوالفقار علی خان ،ْ فیض محمد فیضی اور عنایت خان سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر الیاس احمد بلور کی شخصیت ،ْ خدمات اورزندگی کے مختلف پہلوئوں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور انہیں کاروباری طبقہ کی خدمات اور خیبر پختونخوا کے حقوق کی جدوجہد اور کامیابیوں پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور انہوں نے کہاکہ سینیٹر الیاس احمد بلور پاکستان کی سیاست اور صنعت کا وہ تابندہ ستارہ تھے جنہوں نے اپنی زندگی عوامی خدمت ،ْ جمہوری جدوجہد اور بزنس کمیونٹی کیلئے وقف کی اور ان کی جدوجہد ،ْاصول پسندی اورقربانیوں سے بھری زندگی بزنس کمیونٹی اور آنیوالی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹر الیاس احمد بلور نے حکومتی ایوانوں اور چیمبرز کے پلیٹ فارم سے ہمیشہ پاکستانی عوام اور بزنس کمیونٹی کی بے لوث اور بلا تفریق خدمت کی ہے جو کسی سے پوشیدہ نہیں اور پاکستان کی بزنس کمیونٹی نے ہمیشہ لیڈر بزنس مین فورم سینیٹر الیاس احمد بلور کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہاکہ سینیٹر الیاس احمد بلور کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تعزیتی ریفرنس کے دوران سینیٹر الیاس احمد بلور کی کئی دہائیوں پر محیط سیاسی ،ْ سماجی اور بزنس کمیونٹی کیلئے کئے گئے خدمات اور جہدوجہد کے حوالے سے ایک تفصیلی ملٹی میڈیا ڈاکو منٹری بھی پیش کی جس کو ایوان میں موجود شرکاء نے کافی سراہا۔قبل ازیاں سینیٹر الیاس احمد بلور کی روح کے ایصال ثواب کے لئے سرحد چیمبر میں قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیاگیا ۔ مقررین نے سینیٹر الیاس احمد بلور کے خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور بزنس مین فورم کے لیڈر غضنفر بلور کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ شرکاء اور فورم کے لیڈر ان ،ْ مشران نے سینیٹر الیاس احمد بلور کے نقش نقدم پر چل کر بزنس کمیونٹی کی خدمت کے سلسلے کو جاری رکھنے کا عزم بھی کیا۔
عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات