14فروری تک نجی حج ٹور آپریٹرز نے سعودی عرب میں رہائش اور ٹرانسپورٹ کیلئے رقم جمع نہ کرائی تو کوٹہ کینسل کردیا جائے گا

منگل 7 جنوری 2025 22:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2025ء)قومی اسمبلی مذہبی امور کی ذیلی کمیٹی کو بتایا گیا کہ اگر 14فروری تک نجی حج ٹور آپریٹرز نے سعودی عرب میں رہائش اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر سہولیات کیلئے رقم جمع نہ کرائی تو ان کا کوٹہ کینسل کردیا جائے گا،کمیٹی نے حج کے موقع پر عازمین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کی سفارش کی ہے ۔

منگل کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینیر سید عمران احمد شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت مذہبی امور کے حکام نے کمیٹی کو حج پالیسی 2025 کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری نے کمیٹی کو بتایا کہ کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں سب کمیٹی بنائی گئی اس کمیٹی کی سفارشات کو مدنظر رکھا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ حج کے لیے جو رقوم وصول کی جاتی ہے اس میں تمام سہولیات فراہم کی جائے گی انہوں نے بتایا کہ پہلے صرف رہائش کے پیسے چارج کئے جاتے تھے اور باقی سہولیات کے بعد میں رقم وصول کی جاتی تھی تاہم اب ان سفارشات کو کابینہ اجلاس میں منظور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ عازمین کو معیاری سہولیات فراہم کی جائے گی اسی طرح حج پالیسی میں پرائیویٹ حج آپریٹر کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کو مانیٹر کیا جائے گا اس موقع پر رکن کمیٹی شگفتہ جمانی نے استسفار کیا کہ جب پالیسی منظور ہو گئی تو کس بنیاد پر ہوپ کو نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ سعودی تعلیمات کے مطابق اگر وہ کہتے ہیں کہ سارا کوٹا پرائیوٹ کمپنیوں کو دے دیں تو پھر کیا آپ دے دینگے۔

حج آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اکانٹس منجمد کر دیے گئے جس پر ایڈیشنل سیکرٹری نے بتایا کہ ہم نے منظمہ میں وہ کمپنی بھی شامل کی جو متعلقہ منظمہ میں شامل ہیں انہوں نے کہاکہ اگر 14 فروری تک سعودی عرب میں زمین اور دیگر سہولیات کے لیے پیسے ادا نہ کیے تو پرائیوٹ آپریٹرز کوٹہ سے محروم ہو جائیں گے انہوں نے کہاکہ پرائیوٹ حج آپریٹرز اگر حجاج کو پیکج کے مطابق حج نہیں کرواتا تو وزرات مذمبی امور کاروائی کرے گا انہوں نے کہاکہ اکانٹس منجمند کرنے پر ہوپ نے عدالت میں جاکر حکم امتناعی لیا اس لیے پرائیوٹ حج آپریٹرز کے اکانٹ سمیت تمام پراسس اور مراحل کو روکا گیا ہے اس موقع پر کنوینر کمیٹی نے کہاکہ وزارت نے ہوپ کے اکانٹ کو منجمد کرکے غلطی کی ہے انہوں نے کہاکہ وزارت مذہبی آمور نے کمیٹی کی توہین کی اجلاس میں سیکرٹری مذہبی امور کی کمیٹی میں عدم شرکت پر ممبران برہم ہوگئے رکن کمیٹی شیر علی ابرار نے کہاکہ اگر سیکرٹری کو کابینہ میں جانا تھا تو چیرمین کمیٹی کو آگاہ کرنا اور ان سے رخصت لینا تھا اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری حج نے بتایا کہ سعودی عرب سمجھتے ہیں کہ پاکستان حج معاہدوں پر لیٹ ہے پرائیوٹ حج آپریٹرز کو 500 ملین ریال سے زیادہ پیسوں کی بکنگ کے لیے ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ سعودی احکامات کے مطابق مکہ مدینہ کی بلڈنگ میں دو ہزار لوگوں کی بکنگ ایک بندے کے نام پر ہوگی اور منتظمہ میں کمپنی کا نام اور درج ذیل ماتحت کمپنیوں کے نام اور کوٹہ شامل ہوگا۔