عبدالعلیم خان کا چین کے علاقہ تبت میں زلزلہ سے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

منگل 7 جنوری 2025 17:45

عبدالعلیم خان کا چین کے علاقہ تبت میں زلزلہ سے جانی و مالی نقصان پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2025ء)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے چین کے علاقہ تبت میں زلزلہ سے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ انسانی جانوں کا ضیاع اجتماعی نقصان ہے، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام چینی بھائیوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ایسی آفات سے محفوظ رکھے۔