شیخوپورہ میں خاتون نے 2 بچوں سمیت زہریلی چیز کھا لی ،دونوں بچے جاں بحق

پیر 6 جنوری 2025 23:20

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2025ء) خاتون نے 2 بچوں سمیت زہریلی چیز کھا لی ،دونوں بچے جاں بحق اور والدہ تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل، زہر خورانی کا واقعہ نشیمن پارک شیخوپورہ میں پیش آیا جہاںخاتون نے گھریلو مسائل کی وجہ سے بچوں سمیت زہریلی چیز کھا لی،ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے خاتون کو فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا،جبکہ دونوں جاں بحق بچوں کی لاشوں کو والد کے حوالے کر دیا گیا ،جاں بحق بچوں کی شناخت محمد ولد قیصرعمر 3 سال،ثمر ولد قیصرعمر 5 سال سے ہوئی جبکہ والدہ کی شناخت ام حبیبہ زوجہ قیصر عمر 32 سال سے ہوئی۔

متعلقہ عنوان :