بنگلہ دیش :شیخ حسینہ واجد کے دوسرے وارنٹ گرفتاری جاری

پیر 6 جنوری 2025 22:20

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2025ء) بنگلادیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بنگلادیش کی عدالت نے دوسری بارحسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

چیف پراسیکیوٹر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ عدالت نے حسینہ واجد سمیت 11افراد کے وارنٹ جاری کیے ہیں، جن میں ان کے فوجی مشیر، فوجی اہلکار اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران شامل ہیں۔

وارنٹ جبری گمشدگیوں میں مبینہ طور پرملوث ہونے پر جاری کیے گئے۔ اس سے پہلے انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں حسینہ واجد کے وارنٹ جاری ہو چکے ہیں۔شیخ حسینہ واجد کے 15 سالہ دورِ اقتدار میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں ہوئی تھیں جن میں سیاسی مخالفین کی گرفتاریاں اور ماورائے عدالت قتل شامل ہیں۔واضح رہے کہ حسینہ واجد گزشتہ سال شدید عوامی احتجاج کے بعد بنگلادیش سے فرار ہوکر بھارت چلی گئی تھیں ۔