چھتیس گڑھ : مائو نوا ز باغیوں کے حملے میں بھارتی فورسز کے 9اہلکار ہلاک

پیر 6 جنوری 2025 22:10

بیجا پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2025ء) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ما ئونواز باغیوں کے حملے میں بھارتی فورسز کے 9اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں بھارتی فورسز اہلکاروں کی گاڑی پر مائو نواز باغیوں نے بم حملہ کیا۔یہ اہلکار نارائن پور، دانتے واڈا اور بیجاپور میں کارروائی کے بعدواپس آرہے تھے جب کٹرو روڈ پر نکسل باغیوں نے انکی بس کو دھماکے سے اڑا دیا۔

دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس میں گاڑی مکمل طورپر تباہ ہو گئی۔

(جاری ہے)

دھماکے کے مقام پر گہرا گڑھا پڑ گیا اور اہلکاروں کے انسانی اعضا دور تک بکھر گئے ۔آئی جی بستر رینج سندرراج پی نے میڈیا کو بتایا کہ یہ واقعہ کٹرو پولیس اسٹیشن کے تحت امبیلی گائوں کے قریب پیش آیاہے ۔گزشتہ سال 26اپریل کونکسل باغیوں نے ضلع دنتے واڑہ میں ایک دھماکے میں دس پولیس اہلکار وں اور انکے ڈرائیور کو ہلاک کر دیاتھا۔واضح رہے کہ یہ حملہ بستر ڈویژن میں بھارتی فورسز اور مائونوازباغیوں کے درمیان شروع ہونیوالی جھڑپوں کے دوران کیاگیا ہے ۔ جھڑپ کے دوران گزشتہ روز 5باغیوں کو ہلاک کیاگیاتھاجبکہ اس دوران ڈسٹرکٹ ریزروگارڈ کا ایک ہیڈ کانسٹیبل بھی ہلاک ہو ا تھا۔