ں* نجی تعلیمی ادارے فروغ تعلیم میں اپنا بہترین کردار ادا کر رہے ہیں‘ڈاکٹرفرید شریف

پیر 6 جنوری 2025 21:25

(ملتان(آن لائن)ڈی پی کالجز جنوبی پنجاب پروفیسر ڈاکٹر فرید شریف نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے فروغ تعلیم میں اپنا بہترین کردار ادا کر رہے ہیں اور نسل نو کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی تربیت بھی کر رہے ہیں اور سورج میانی جیسے علاقے میں ایک اچھے تعلیمی ادارے، اعلیٰ تعلیم یافتہ پرنسپل اور اساتذہ کی وجہ سے کم وسائل والے والدین کو اچھی تعلیم و تربیت ملنا خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیق سائنس سکول میں سالانہ تقسیمِ ایوارڈ و نتائج کے موقع پر بطورِ مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹرز سکول پروفیسر محمد یوسف صدیقی اور ڈاکٹر محمد یونس صدیقی نے کہا کہ ملتان میں ذہین طلبہ کی کمی نہیں صرف ان کو اچھا ماحول اور تعلیم یافتہ اساتذہ کی ضرورت ہے جو کہ ہمارے ادارے میں موجود ہے ہمارا مشن پیسہ کمانا نہیں بچوں کو ڈسپلن، نظم و ضبط اور زندگی میں آگے بڑھنے اور ترقی کے تمام راستے بتانا ہے ہم قائدِ اعظم اور علامہ اقبال کے خوابوں کے مطابق پاکستان بنانا چاہتے ہیں پرنسپل ڈاکٹر عامر علی صدیقی نے کہا کہ طلباء و طالبات کی شروع ہی سے نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں دلچسپی پیدا کی جاتی ہے ہمارے سالانہ نتائج بھی 100٪ ہے اور کھیلوں کے مقابلے میں بھی نرسری سے میٹرک کے طلبہ کو تیار کیا جاتا ہے انہوں نے کامیاب ہونے والے طلبہ اور والدین کو مبارکباد دی اور مزید محنت کرنے کی تلقین بھی کی انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات اپنی توجہ صرف اور صرف پڑھائی پر رکھیں ہم ان کو اعلیٰ مقام پر دیکھنا چاہتے ہیں۔