ملک کواسلامی ریاست بنانا پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے، مولانا فضل الرحمن

پیر 6 جنوری 2025 23:15

ملک کواسلامی ریاست بنانا پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے، مولانا فضل الرحمن
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2025ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کواسلامی ریاست بنانا پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے۔پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے میں ہمارے اکابرین کا پارلیمانی کردار ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اسلام کے لئے جدوجہد جاری ہے اور یہ جاری رہے گی، ہمارا مؤقف یہ رہا ہے کہ تمام مکاتب فکر کی سیاسی قیادت نے مذہبی ہم آہنگی کیلئے کردار ادا کیا، آئین کی تمام تر اسلامی دفعات ،قرآن و سنت کے مطابق قانون سازی کا بتاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ایک نظریاتی تحریک کا نام ہے، حالات کی روش کے ساتھ ہمیں چلنا پڑتا ہے لیکن اپنے اسلاف کے عقائد و نظریے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 99 فیصد اسلامی قوانین کانفاذ اسلامی نظریاتی کونسل کی مشاورت سے ہوا۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کو غلط فہمی کا شکار نہیں کرنا چاہیئے۔