امریکا کی 25 ریاستوں میں شدید برفباری کا الرٹ جاری

پیر 6 جنوری 2025 14:04

امریکا کی 25 ریاستوں میں شدید برفباری کا الرٹ جاری
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2025ء)امریکا کی مشرقی ریاستیں ان دنوں طاقت ور موسم سرما کے طوفان کی زد میں ہیں، حکام نے آدھی ریاستوں میں شدید برف باری کی وارننگ جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی کنساس سے میری لینڈ، ڈیلاویئر اور ورجینیا تک 25 ریاستوں میں شدید برفباری سے 6 کروڑ افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔ کچھ علاقوں میں 40 میل فی گھنٹہ یخ بستہ ہوائیں چلنے اور 10 سالوں میں سب سے زیادہ 15 انچ سے زائد برف پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ امریکا کی ریاست کنساس کی ہائی وے پر ایک روز میں 50 ٹریفک حادثات ہوئے ہیں، جن میں 20 افراد زخمی ہوچکے جبکہ حکام نے لوگوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی ۔

متعلقہ عنوان :