صدر یو اے ای نے خود گاڑی چلائی ،شہباز شریف ہمراہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے

دونوں رہنمائوں کے درمیان گاڑی میں کافی دیر تک غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو ہوئی

اتوار 5 جنوری 2025 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2025ء)صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید النہیان نے خود گاڑی چلائی جبکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف ان کے ہمرا ہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ۔

(جاری ہے)

دونوں رہنمائوں کے درمیان گاڑی میں کافی دیر تک غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو ہوئی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر متحدہ عرب امارات کو ان کے دوسرے گھر پاکستان میں خوش آمدید کہا۔ غیر رسمی گفتگو کے دوران دونوں رہنما ہنستے مسکراتے نظر آئے۔